• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پراجیکٹ ، ڈیم سے پاور ہاؤس تک بائیں سرنگ کی کھدائی مکمل

لاہور(اے پی پی )قومی اہمیت کے حامل 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر واپڈا نے منصوبے کی بائیں سرنگ کی کھدائی مکمل کر لی ،اس کامیابی کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ڈیم سے پاور ہاؤس تک بائیں سرنگ کی کھدائی مکمل ہوگئی ہے جبکہ منصوبے کی دائیں سرنگ کی کھدائی اپریل 2017 ءمیں مکمل ہوگی جس کے بعد دریائے نیلم کے پانی کو ڈیم سے پاور ہاؤس تک منتقل کرنے کا زیرِزمین نظام حتمی مرحلے میں داخل ہوجائے گا،اس زیرِزمین نظام کی تکمیل پر پیداواری یونٹوں کی ویٹ ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2018 ءکے اوائل میں متوقع ہے،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بائیں سرنگ کی کھدائی مکمل ہونے کا اہم سنگِ میل حاصل کرنے پر ڈیم سے6 کلومیٹر سرنگ کے اندر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بائیں سرنگ کے دونوں حصوں کو ملانے کی رسم ادا کی، تقریب میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر زکے نمائندوں نے شرکت کی،اس موقع پ چیئرمین واپڈانے پراجیکٹ انتظامیہ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر ز کو اس اہم کام کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔
تازہ ترین