• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے حادثات کی روک تھام کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے‘ جبکہ ایجوکیشن ونگ کی جانب سے ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت سے متعلق خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ دوران سفر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ گرنے کے صورت میں اکثر خطرناک چوٹیں سر میں لگتی ہیں جو عمر بھر کیلئے معذوری کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام سیکٹر انچارجز، بیٹ انچارجز اور پوائنٹ پر تعینات وارڈن افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اس ضمن میں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی اہمیت سے متعلق بریف کریں۔ سی ٹی او نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔  
تازہ ترین