• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سی پیک منصوبہ کو سبوتاژ کرناچاہتےہیں:حمزہ شہباز

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا احتساب کی آڑ میں حکومت گرانے اور سی پیک منصوبہ کو سبوتاژ کرنا ملک وقوم دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ونگ کے ضلعی صدر منیر اختر لنگاہ ،خاتون رہنما عطیہ ربنواز سے لاہور پارٹی سیکریٹریٹ میں کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شہباز نے اس موقع پر منیر اختر لنگاہ کی پارٹی کی خاطر دی گئی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ لیبر کے حقوق کی خاطرجس طرح انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور انہیں بہت جلد اہم ذمہ داری دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے بھی احتساب کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے پھر اسلام آباد دھرنے کا مقصد کیا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لیکن قوم ان کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی اور اسلام آباد دھرنے کو مسترد کردے گی۔
تازہ ترین