چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پشاور میں تعینات اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر اکبر علی جا ں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ چارسدہ کے علاقہ سردریاب روڈ پر پیش آیا،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پشاور میں تعینات تھے اور اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔