• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے نجات دلائیں گے، پرویز رشید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت نظریئے،عقیدے کی بنیاد پر نہیں ہوتی،خصوصی افراد نے کبھی جسمانی کمی کو مشن میں رکاوٹ نہیں بننے دیا،جوکام آنکھ والے نہیں کرسکے وہ نابیناؤں نے کردکھایا ہے،پاکستان کے لوگ فراغ دل ہیں،دہشتگردو ن انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی کے لیے قوم متحد ہے،ملک کو ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو یہاں عالمی یوم پولیو کے موقع پر پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سنیٹرپرویزرشید نے کہاکہ پاکستانیوں عطیات دیتے وقت اچھے اور برے کی تمیز کرلیا کریں،ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والے نے کبھی عقیدے کی بنیاد پر پابندی نہیں لگائی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی ایجاد کرنیوالے کا عقیدہ کچھ اورہوتا ہے جبکہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال ہر مذہب کا فرد کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک مین ایک دوسرے کی عبادت  گاہوں پر کیوں حملے کرتے ہیں۔نفرت کرنے والوں اندھیرے پھیلانے والوں کو امداد نہ دیں۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جہالت کا سبق دینے والوں نے پولیو ورکرز کو قتل کیا۔سنیٹرپرویزرشید نے کہاکہ ملک کو ذہنی وجسمانی بیماریوں سے نجات دلائیں گے۔ دہشتگردون انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی کے لیے قوم متحد ہے۔
تازہ ترین