• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ایس ایم سبطین نقوی نے آرگنائزیشن کا ماہانہ اجلاس ڈاکٹر اسما حسنین محمدی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جس میںصدر سید ذوالفقار حسین شاہ، مرکزی رہنما سید ابن حسن نقوی، سینئر نائب صدر محمد عارف قادری چیئرپرسن ڈاکٹر فرحدیبا ثوبیہ جلیل، سیدہ زوار فاطمہ، شاہ زیب حسن نقوی، ایم اے خان نعیم، سید اسد علی نقوی، ارشد علی خان، آغا آصف حسین، راشد علی، پروفیسر ملک تنویر، ملک مجیب الرحمٰن، ملک عبدالرحمٰن اور نئے ممبران میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر اسما حسنین محمدی، ڈاکٹر فرحزیدی، ڈاکٹر عنبرین محسن، ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر سمانہ مظہر، سید انور مہدی زیدی، مرزا محمدحسنین و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم سبطین نقوی نے خطاب کیا۔
تازہ ترین