گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حادثات معمول بن گئے‘ گوجرانوالہ حافظ آبادروڈ پر ڈیوائیڈر لائن نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے‘جب سے روڈ کشادہ ہوا ہے 960سے زائد افراد موت کے منہ جا چکے ہیں‘نوکھر‘قلعہ دیدارسنگھ‘قاضی کوٹ‘مان‘ ہردوپور ‘لدھیو الا وڑائچ‘چک اگو میں ڈیوائیڈر لائن نہ ہونے سے گاڑیاں اوورٹیک کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں‘825افراد زخمی ہوئے‘ روڈ کے ذریعے ٹریفک کراچی‘سرگودھا‘فیصل آباد اور جھنگ کی طرف جاتی ہے‘روڈ کشادہ کر دیا گیا مگر 50کلو میٹر کی سڑک ڈیوائیڈر سے محروم‘دیہاتوں میں آئی کیٹ لگوائیں جائیں‘شہریوں کا مطالبہ‘قلعہ دیدارسنگھ ‘قاضی کوٹ‘مان‘ہردوپور‘چک اگومیں ڈیوائیڈر لائن نہ ہو نے کی وجہ سے ہر ہفتے مختلف حادثات میں آئے روز متعدد افرادزخمی اورلقمہ اجل بن رہے ہیں۔