سرگودھا (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سردار عنصر عباس خان بلوچ ضلع کونسل سرگودھا کی ٹیکنو کریٹ نشست پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے اوران کے مدمقابل امیدوار بیرسٹر تیمور علی خان ، ملک رب نواز فروکہ اور میاں محمد اجمل رانجھا ان کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونا مسلم لیگ (ن) کی جیت ہےاور میں دستبردار ہونے والے تمام امیدواروں کا مشکور ہوں۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دیتا رہونگا۔