راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بدستور بغیر کسی کارروائی کے کل 26اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، گزشتہ روز بھی جب خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ہائی کورٹ نے استغاثہ کے جس گواہ کو دوبارہ طلب نہ کرنے کا فیصلہ دیا ہے اس کا تحریری حکم تاحال موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔