• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹیں ختم ہونے سےمسائل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹیں ختم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے، بعض سائلین ٹاوٹوں سے مہنگے داموں ٹکٹیں خریدنے پر مجبور ہو گئے، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کم و بیش دو سو سے زائد سائلین روزانہ ٹریفک آفس آتے ہیں مگر ڈرائیونگ ٹکٹیں آفس والے ڈاکخانہ سے نہ ملنے کی بناء پر سائلین دفتر میں موجود ڈاکخانہ اور جنرل پوسٹ آفس گوندلانوالہ اڈہ کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں، سائلین نے اس امر پر  احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے سائلین کو مختلف معاملات میں سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک ذرائع کے مطابق ٹکٹیں آ گئی ہیں اور سائل کو ٹکٹیں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین