گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کیمیکل والا دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کیخلاف آپریشن کے دوران 40 سے زائد گوالوں کیخلاف کارروائی جاری رہی، ڈی ایچ او ہیلتھ احسان ملک اور ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک عبدالروف نے اعوان چوک ‘ کھیالی اور دیگر مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے پانی اور کیمیکل ملے دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے دودھ کی بڑی مقدار کو ضائع کر دیا۔