• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا چیمبر آف کامرس کے وفد کی آر پی او سے ملاقات

سرگودھا( نامہ نگار)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آر پی او آفس میں آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید سے ملاقات کی اور سرگودھا کو سیف سٹی پروجیکٹ میں شامل کرانے اور محرم میں امن و امان کے قیام کیلئے آر پی او کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تعریفی سند بھی پیش کی۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر اقبال کے ہمراہ سینئر نائب صدر آصف امیر اعوان، میاں طارق یعقوب اور حسن یوسف بھی تھے۔ اس موقع پر قیصر اقبال نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سرگودھا میں امن و امان کی صورتحال پرامن رہے گی۔ آر پی او ذوالفقار حمید نے بتایا کہ سرگودھا کے عوام کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ بنیادی طور پر یہ منصوبہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اور سکیورٹی کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہے ۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا کہ آج کے دور کے سیکورٹی چیلنجز جیسے دہشت گردی ، شدت پسندی اور سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے یہ منصوبہ ایک مکمل حل ہے۔
تازہ ترین