سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) ڈی سی او دانش افضال نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام یکم نومبر سے 25 نومبر تک میٹرک سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں امتحان کے امیدواروں او رنگران عملہ کے سوا دیگر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ۔کسی بھی امیدوار ‘نگران عملہ یاکسی بھی شخص کوامتحانی مرکز کے اندر کسی قسم کی گائیڈ بک ‘ حل شدہ پرچہ جات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔