• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں ‘کمشنر مردان ڈویژن

مردان ( نمائندہ جنگ) کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہاہے کہ وہ براہ راست تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں اور متعلقہ حکام پر واضح کردیاگیاہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ، مردان میں تمام پارٹیوں کی سیاست جدا ہے تاہم ترقی کے معاملے میں مثبت سوچ پائی جاتی ہے ،تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سرکاری جائیدادیں واگزار کرائی گئی ہیں ،قبضہ مافیا کو کوئی سیاسی بیک حاصل نہیں وہ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ، اسسٹنٹ کمشنر خان محمد خان ،ضیا ء الرحمان اور ڈائریکٹر انفارمیشن الحاج ضمیر گل زاہد بھی موجود تھے ۔ پریس کلب کے صدر حاجی محمد شفیع اور جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل نے مہمان خصوصی کو پریس کلب کے حوالے سے بریفنگ دی اوران کو پریس کلب کا سونیئر پیش کیا۔ کمشنر نے کہاکہ مردان کے صحافیوں نے ایک بہترامیج بنائی ہوئی ہے جو ان کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔ دہشت گردی کے موجودہ حالات میں میڈیا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ تحت بھائی فلائی اوور کا منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں ۔
تازہ ترین