فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)47واں سالانہ واپڈا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28تا 30اکتوبر فیسکوہیڈکوارٹرز گراؤنڈ عبداللہ پور میں کھیلا جائے گا۔ لیسکو،گیپکو، میپکو اورفیسکو کی کبڈی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فائنل میچ 30اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین ہوں گے ۔چیف ایگزیکٹوفیسکو رشیدا حمد اسلم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔