• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سراج الحق نے سانحہ کوئٹہ کیخلاف تحریک التواء سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔گزشتہ روز جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشتگردی اور سفاکیت کی سنگین واردات ہے،اس سانحے میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت 60اہلکار شہید اور 124سے زائد زخمی ہوگئے، اس لئے معمول کی کارروائی روک کر اس معاملے کو سینٹ میں زیر بحث لایا جائے۔ 
تازہ ترین