• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، راولپنڈی ،لاہور ،کراچی،سکھر سمیت تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

 اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی، لاہور، کراچی، سکھر سمیت تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہروں کے خارجی اور داخلی راستوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ،شہروں کی آنے اور جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جاتی رہی۔ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے شہر کی سکیورٹی کی خصوصی ہدایات کرتے ہوئے پولیس لائن، قربان پولیس لائن، ریلوے اسٹیشن ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تازہ ترین