• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ انسانیت اور امن کیخلاف بڑی سازش ہے،مولانا فضل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ جنگ)جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے سانحہ کوئٹہ کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں  ۔ سانحہ میں بڑی تعداد میں اموات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی کار کنوں کو ہدایت کی وہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیئے ہر ممکن مدد کریں۔ مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے پارٹی راہنمائوں حافظ حسین احمد، سید فضل آغا ،مولانا فیض محمد ،ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سے واقعہ کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ مولانا اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔فضل الرحمن نے کہاکہ  اتنے بڑے سانحہ نے قوم  کےدلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے  یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے   ۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور ناظم عمو می جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدر ی نے بھی کوئٹہ  واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کی کاوشوں کے خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتی ہے۔جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں حاجی محمد اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں، حکومت وقتی تفتیش کرنے کے بجائے اس واقعہ کی حقیقت کو قوم کے سامنے لائے  اور بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔
تازہ ترین