سرگودھا (نمائندہ جنگ)مولانا فاروق علوی‘ حکیم مشتاق احمداور میاں نسیم نےبتایا کہ 28 اکتوبر کو منعقد ہونے والی دفاع پاکستان کونسل کی تاریخی کانفرنس میں سرگودھا سے ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا ۔ ملک کی نازک صورتحال کے پیش نظر دفاع پاکستان کانفرنس میں اہم پالیسی کا بھی اعلان کیا جائیگا۔