• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین افراد نےاراضی فراہم کرنیکا عندیہ دے کر رقم ہتھیا لی ،متاثرین شاہ اللہ دتہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے کارکن اور متاثرین شاہ اللہ دتہ کے چیئرمین چوہدری ساجداقبال نے بدھ کو ایک درجن سے زائد افراد کی موجودگی میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تین افراد نے اراضی فراہم کرنے کا عندیہ دے کر سینکڑوں خاندانوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے ہیں اور اب اراضی دینے کو تیار نہیں۔ جبکہ اسلام آباد پویس ذاتی ملازم بنی ہوئی ہے ۔پریس کانفرنس میں حافظ حبیب، زاہد قریشی، نعیم خان، حمید نواز خان،ظفر اقبال، ڈاکٹر نبیل شاہ، حق نواز جدون، ڈاکٹر سہیل امجد، محمد اشفاق اورنوید مدثر سمیت خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ نمائندہ جنگ نے جب اس ضمن میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر خان سے رابطہ کرکے موقف معلوم کیا تو انہوں نے چوہدری ساجد اقبال کی پریس کانفرنس کو چور مچائے شور کے مترادف قرار دیا اوربتایا کہ ان کے تنازعہ کا گل انداز عباسی کی سربراہی میں تین رکنی جرگہ فیصلہ دے چکا ہے جس کے عملدرآمد میں چوہدری ساجداقبال خود رکاوٹ بن گئے ہیں۔
تازہ ترین