• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23نومبر کو خضدار سے لانگ مارچ شروع کیا جائیگا ٗ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی بلوچستان کی لانگ مارچ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز مولانا محمود الحسن قاسمی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں مرکزی قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں قاری مہر اللہ ٗ سید عبدالستار چشتی ٗ مفتی شفیع الدین ٗ سید ابراہیم شاہ ٗ عبیداللہ حقانی ٗ حاجی داد محمد ٗ حاجی حبیب اللہ صافی و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لانگ مارچ 23نومبر کو خضدار سے شروع ہوگا ۔22نومبر کو قائدین کوئٹہ سے روانہ ہوں گے جبکہ24نومبر کو شرکاء کوئٹہ پہنچ کر دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ خضدار ٗ سوراب ٗ قلات ٗ منگچر اور مستونگ میں جلسے ہوں گے اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی بحالی کیلئے تحریک چلانے کا عزم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان لاوارث بن چکا ہے عوام کو لاشوں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین