پشاور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما خلیل خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کا کل کوہاٹ کا دورہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا دورے کے موقع وزیر اعظم ضلع کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس کے علاوہ کئی انقلابی اعلانات بھی کرینگے ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مگر کچھ قوتیں ملک کو آگے نہیں دیکھنا چاہتی انہوں نے بتایاکہ 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے والے یہ کیوں بھول گئے ہیں کہ اُن کا دھرنا ماضی میں بھی ناکام ہو چکا ہے اور اس بار بھی اُن کا یہ شو بری طرح فلاپ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم قائدین کی ایک کال پر ایک گھنٹہ میں پشاور کو بند کر سکتے ہیں لیکن ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے قائدین کبھی بھی ایسا کرنے کا نہیں کہیں گے اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوہاٹ آرہے ہیں جس سے ضلع کوہاٹ کی تقدیر بدلے گی اور کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرینگے۔