لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ 2نومبر کو احتجاج ہماری ذات کا نہیں آنیوالی نسلوں کیلئے ہے، نوازشر یف کو جمہو ریت عزیز ہوتی تو استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے ، کر پشن کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ، خود کو اپوزیشن کہنے والوں کو2نومبر کو احتجاج میں شامل ہونا ہوگا ملک اور قوم کی بھلائی کیلئے کسی ’’دعوت نامہ ‘‘کی ضرورت نہیں ہوتی ‘ جمعرات کے روز لاہور میں مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشر یف کو جمہو ریت عزیز ہوتی تو استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے اب انکے پاس وزیر اعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ‘(ن) لیگ والے صرف جھو ٹ بولتے ہی نہیں انکے جھوٹ پکڑے بھی جاتے ہیں ‘2نومبر کو تحر یک انصاف کے دھر نے میں الگ بیٹھیں گے اور لوگوں کو دکھائیں گے کہ (ق) لیگ زندہ ہے‘وہ مسلم لیگی ہو ہی نہیں سکتا جو کر پشن کے خلاف جہاد نہ کر ے ‘2نومبر کو احتجاج عمران خان یا ہماری ذات کا نہیں پاکستان اور آنیوالی نسلوں کیلئے ہے جس میں ہمیں شر یک ہونا ہوگا ۔