• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب بھی احتجاج ہوتا یہ کہتے ہیںجمہوریت کو خطرہ ہے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصو صی)  مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ جب بھی ان کے خلاف احتجاج ہوتا ہے یہ کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ خود کو اپوزیشن کہنے والوں کو2نومبر کو احتجاج میں شامل ہونا ہوگا ملک اور قوم کی بھلائی کیلئے کسی ’’دعوت نامہ ‘‘کی ضرورت نہیں ہوتی ‘جمعرات کے روز لاہور میں مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشر یف کو جمہو ریت عزیز ہوتی تو استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے اب انکے پاس وزیر اعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ‘(ن) لیگ والے صرف جھو  ٹ  بولتے ہی نہیں انکے جھوٹ  پکڑے بھی جاتے ہیں ‘2نومبر کو تحر یک انصاف کے دھر نے میں الگ بیٹھیں گے اور لوگوں کو دکھائیں گے کہ (ق) لیگ  زندہ ہے‘وہ مسلم لیگی ہو ہی نہیں سکتا جو کر پشن کے خلاف جہاد نہ کر ے ‘2نومبر کو احتجاج عمران خان یا ہماری ذات کا نہیں پاکستان اور آنیوالی نسلوں کیلئے ہے جس میں ہمیں شر یک ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ صرف اور صرف کر پشن ہے اور ہمیں اس ملک سے کر پشن کو ختم کر نا ہوگا ۔موجودہ حکمرانوں نے اپنی کر پشن کی وجہ سے ملک کی بنیاد یں کھوکھلی کر دیں اور حکمرانوں کو اس ملک کے غر یب عوام کی کوئی فکر نہیں آج ملک میں جمہور یت نہیں بلکہ جھوٹ پر مبنی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کر پشن کے خلاف عوام سڑکوں پر آتے ہیں تو (ن) لیگ شور مچا دیتی ہے کہ ملک میں جمہو ریت کو خطر ہ ہے اگر نوازشر یف کو جمہو ریت اتنی ہی عزیز ہوتی تو یہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے ہیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں مگر حکمران کو جمہو ریت اور ملک نہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سرحدوں پر بھارتی فوج کے حملے اور بلوچستان میں دہشت گردی بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستانی حکمرانوں کے ایک پیج پر ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، پہلے حکمرانوں نے کرپشن اور جھوٹ سے ملکی معیشت کو تباہ کیا اب اس کی سلامتی کے درپے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قومی سلامتی کا ذمہ دار ادارہ بھی اظہار تشویش کر چکا ہے۔ انہوں نےاعلان کیا کہ اگر حکمرانوں نے 2نومبر کو اسلام آباد جانے والوں کو روکا تو جگہ جگہ دھرنا ہو گا اور پورا ملک بند ہو جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ دھرنا سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پاکستان کو کوئی خطرہ ہے تو نوازشریف اور اس کے حواریوں سے ہے، مودی کی زبان بولنے والے حکمران بلوچستان میں دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صدر کو انہوں نے اپنی تعریفیں کرنے کیلئے بلایا تھا مگر انہوں نے بھی پانامہ لیکس پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔قبل ازیں چودھری پرویزالہیٰ پارٹی کے صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد جب پہلی بار مسلم لیگ ہائوس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پرجوش نعروں کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ مشاورتی اجلاس میں انور بھنڈر، مونس الٰہی، احمد یار ہراج، سردار آصف نکئی، چودھری فرخ الطاف، حسین الٰہی، ریاض اصغر چودھری، رانا طارق، عامر سلطان چیمہ، وقاص موکل، احمد شاہ کھگہ، میاں عمران مسعود، سجاد بلوچ، سہیل چیمہ، میاں منیر، مخدوم بابر، عالمگیر ایڈووکیٹ، خرم منور منج، محمد خان لغاری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔  
تازہ ترین