• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو فنانس کے شعبے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مائیکروفنانس انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نےکہا کہ ملک میں مائیکروفنانس کے شعبے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے انھوں نے ملک میں مالیاتی سہولتوں کی جانب پیش قدمی کے لئے پی ایم آئی سی کے قیام ایک اہم قدم قرار دیا  پی ایم آئی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کی جانب سے فراہم کردہ پالیسی فریم ورک پر عمل کی بنیاد پر ملک بھر میں مائیکروفنانس سیکٹر پھیل چکا ہے۔ سالوں کی محنت کے ساتھ مائیکروفنانس کے شعبہ میں اب 42لاکھ قرض دہندگان، 15.8ملین بچت کرنے والے افراد اور 55لاکھ پالیسی رکھنے والے افراد ہیں۔ آج پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبہ کو کو اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے سب سے بہترین شعبوں میں سے ایک شعبہ قرار دیا گیا ہے۔ پی ایم آئی سی نیشنل فنانشل انکلوشن اسٹریٹجی میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ یہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔  اس موقع پر برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو ، جرمنی کی سفیر اینا لاپیل ، برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی ترقی کی پاکستان ہیڈ آفس کی سربراہ جوانا ریڈ ، کے ایف ڈبلیو کے والفونگ مولرز ، اور پی ایم آئی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین زبیر سومرو اور پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے بھی  خطاب کیا۔
تازہ ترین