• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جونیئر ہاکی ٹیم محمد دلبر کی قیادت میں ملائیشیا روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چھ قومی سلطان جوہر ہاکی ٹور نامنٹ میں حصہ لینے کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم جمعے کو ملائیشیا روانہ ہوگئی، تجربہ کار فاروڈ محمد دلبر ٹیم کے کپتان ہیں،قومی ٹیم ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے جانے والے ٹور نامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مطاہرہ کرے گی،ٹیم لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوئی، ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں دسمبر میں بھارت میں کھیلے جانے والے جونیئر ورلڈ کپ کیتیاری کے لئے آخری موقع ملے گا جس سے ٹیم آفیشلز کو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ان کی خوبی اور خامیوں کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا ایونٹ آسان نہیں ہے ہمیں مشکل ٹیموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔قومی جونیئر ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ٹیم کے کوچ عرفان سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر آئیگی۔ ٹیم میں علی رضا، طلال خالد، (گول کیپر) عاطف مشتاق، حسن انور، مبشر علی، (فل بیکس) عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، فیضان، جنید کمال، تزیم الحسن، (ہاف بیک) شان ارشاد، اظفر یعقوب، محمد دلبر، محمد عتیق، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اللہ، محمد رضوان، عمر حمیدی، (فارورڈز)، بریگیڈیئر (ر) مشتاق فاران منیجر، طاہر زمان ہیڈ کوچ، ذیشان اشرف اسسٹنٹ کوچ، ویڈیو انالسٹ محمد زاہد شامل ہیں، ہاف بیک عماد شکیل بٹ جو ان دنوں کوانٹن ملائیشیا میں قومی سنیئر ٹیم کی جانب سے ایشین چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں وہ جوہر بارو پہنچ کر قومی جونیئر ٹیم کو جوائن کریں گے۔
تازہ ترین