دبئی(جنگ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کریک ڈائون اور لاک ڈائون کرنے والے دونوں ہی ’’مسخرے‘‘ ہیں ہر کوئی اس بات پر اتفاق کریگا کہ آج ہم سب سینیٹر رحمان ملک کو یاد کر رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے رحمان ملک کے حوالے سے کہا کہ ’’تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد‘‘۔ ادھر آصفہ زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہر کوئی آصف علی زرداری کی سیاسی پختگی کو یاد کر رہا ہے۔