سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ سالہ بچے سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ کشمیر روڈ پر جعفر، تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈہ کے قریب عباس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ چکرالہ میں علی رضا، سمبڑیال روڈ پر رفیق، بڈیانہ روڈ پر قمر اور5سالہ محمود، دیوانا وا لا چوک میں صادق، وزیر آباد روڈ پر یاسمین اور تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں18سالہ صبور ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے ۔