فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)47واں واپڈا انٹریونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ عبداللہ پور میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں گیپکو نے میپکو کو42 کےمقابلے میں 52پوائنٹس اور دوسرے میچ میں فیسکو نے لیسکو کو 36کے مقابلے میں 56پوائنٹس سے شکست دی۔ چیف ایگزیکٹو فیسکورشید احمد اسلم اور چئیرمین ایچ آر کمیٹی جاوید کمال مہمان خصوصی تھے ۔