امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں ، لبرل پاکستان کی باتیں نظریہ پاکستان ، قائد اعظم اور شہداء کی روحوں سےغداری کے مترادف ہے ۔
لاہور کے وحدت کالونی پارک میں جماعت اسلامی کے اجتماع کے دوسرے روز اپنےخطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ اجتماع اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا،نظریہ پاکستان کے علاوہ کسی اورتبدیلی کی راہ میں جماعت اسلامی بڑی رکاوٹ ہوگی۔
سراج الحق کاکہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف وہ بھی باتیں کرتے ہیں، جن کے اپنےدامن داغدار ہیں ، جمہوریت کا لبادہ اوڑھنے والے کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے۔
سراج الحق کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی تحریک پاکستان کی حقیقی وارث ہے، جیتی تو ملک کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائے گی۔