وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا پرویز خٹک نے طبل جنگ بجادیا ، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر مجھے اسلام آباد آنے سے روکا گیا تو نوازشریف کو بھی صوبے میں آنے دیں گے۔
ایک بیان میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کل کوہاٹ سے ہوکر گئے ، ہم نے تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ،اگر میرے آنے پر بھی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
یہ میرے صوبے کامسئلہ ہے ، میں خاموش ہوکر نہیں بیٹھ سکتا،اگر کچھ نہیں کرسکتا تو میں کس کام کا وزیراعلی ہوں ،ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں ۔