ایشین ہاکی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دے دی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
ملائیشیا کے کوائٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے لیکن کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔
دوسرے کوارٹر میں ملائیشیا کو پنلٹی کارنر ملاجس پر ملائیشیا نے گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے کھیل میں تیزی آئی اور ملائیشیا کے گول پر پے در پے حملوں کا صلہ ملا اور عبدالحسیم خان نے مقابلہ برابر کردیا۔
کھیل کا چوتھا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔پنلٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستان نے میچ تین کے مقابلےمیںدو گول سے میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے اتوار کوہوگا۔