• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی، فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان اپنے اعزاز کے دفاع سےایک قدم کے فاصلے پر ہے، اتوار کو اسے گولڈ میڈل میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلے کا سامنا ہے، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر ناکامی سے دوچار کیا، میچ شام ساڑے پانچ بجے شروع ہوگا،پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آ ئوٹ پر میزبان ٹیم کو نشانہ بنایا، مقررہ وقت تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر تھادونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔سیمی فائنل میں پاکستان اور میزبان ملائشیا کے درمیان کھیل مقررہ وقت تک ایک، ایک گول سے برابر رہا۔۔ شوٹ آؤٹ پر پاکستانی گول کیپر کے شاندار دفاع نے قومی ٹیم کی فائنل میں رسائی یقینی بنادی۔۔تیز رفتاری سے شروع ہونے والے میچ میں پاکستان نے جارحانہ ہاکی کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیئے اور انہیں گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔ اس دوران گرین شرٹس کو کئی پنلٹی کارنر ملے تاہم وہ ان مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ملائیشین ٹیم نے بھی پاکستانی گول پوسٹ پر کئی حملے کے اور بالآخر ملائیشیا کے شاہریل صباح پلنٹی کارنر پر گول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ ایک گول کے خسارے پر جانے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے تیزرفتار کھیل پیش کیا اور وقفے کے بعد تیسرے کوارٹر میں عبدالحسیم خان نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ کھیل کے اختتام تک کوئی ٹیم مزید گول نہ کرسکی اور فیصلہ پنالٹی اسٹروکس پر ہوا۔اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کے درمیان مقابلہ دو، دو سے برابر ہوا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کوریا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
تازہ ترین