سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد عبدالنا صر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میڈم فرزانہ شہزاد ،سول جج منیر وڑائچ ، ڈی ڈی پی پی شیخ عاطف محمود و سٹینوگرافر محمد ممتاز نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیاْ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری عبدالغفور انجم،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، خان وحید خان رہے۔خواتین اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جووینائل اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔جیل ہسپتال کا وزٹ کیا اور تسلی بخش قرار دیا ۔ کچن اسیران میں کھانے کی تیاری/ کھا نے کا معائنہ کیا اور صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث 4 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔