• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی شیخوپورہ سے قافلہ 3 روزہ صوبائی اجتماع میں شرکت کیلئے لاہورگیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ سے ایک بڑا قافلہ لاہور میں شروع ہونیوالے 3 روزہ صوبائی اجتماع میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہوگیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع رانا تحفہ دستگیر نے کہاکہ صوبائی اجتماع ملک میں نفاذاسلام اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوامی خوشحالی کیلئے اسلامی پاکستان کے قیام کیلئے تاریخی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں ،تشد د،چھاپوں کی بھی مذمت کی اور کہاکہ احتجاج کرنا ہر جماعت کا جمہوری وآئینی حق ہے اس کو روکنا غیر جمہوری عمل ہے جس کی ہم کسی صورت بھی حوصلہ افزائی نہیں کرینگے ۔
تازہ ترین