شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) شیخوپورہ کے قصبات اور شہر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلوں کے اسلام آباد جانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں کنور عمران سعیدایڈووکیٹ، الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، شہزاد علی ورک، چوہدری محمد سعید ورک، چوہدری محمد عثمان اکرم ورک کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکن ٹولیوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔