وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کردیا۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کل صبح دس بجےلوگوں کے ساتھ صوابی سے بنی گالا جائیں گے اور عمران خان کو بنی گالا سے نکال کر ثابت کریں گے کہ ہم پٹھان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاؤں لر ز رہے ہیں اور کرسیاں ہل رہی ہیں ۔