• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال،بوگس آرڈرز اسکینڈل، مزید 10کیس سامنے آگئے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جعلی آرڈرزپر بھرتی وٹرانسفرز بی وی ایچ سکینڈل، انکوائری کادائرہ کاروسیع ہونے پر مزیدکئی جعلی کیسیز سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر راؤ جاوید کی جانب سے جعلی آرڈرز پر تقرریاں اورٹرانسفرز کے حوالے سے انکوائری شروع کرائی گئی تھی جس میں پہلے مرحلے میں 41ملازمین جعلی آرڈرز پر تقرریوں اورٹرانسفرز والے نکلے تھے جن کونوکریوں سے برخاست کردیاگیاتھا جبکہ اس سکینڈل میں ملوث 5بی وی ایچ کے ملازمین کوبھی معطل کرکے بی وی ایچ سے فارغ کردیاگیاتھا اوران کوسیکرٹری ہیلتھ کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ اس سکینڈل کے بعد ایم ایس بی وی ایچ نے اس انکوائری کادائرہ کاروسیع کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کو 2012ء سے ان معاملات کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ا س حوالے سے ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر راؤ جاوید نے جنگ کوبتایاکہ دوسرے مرحلے میں مزید10کیسیز جعلسازی کے نکل آئے ہیں جبکہ مزید انکوائری جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر حتمی فگرز بتائے جاسکیں گے اورایسے تمام جعلسازی سے بھرتی ہونے والے اورٹرانسفرز کروانے والوں کیخلاف پہلے کی طرح سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سکینڈل میں ملوث مافیاکابھی خاتمہ کردیاگیاہے۔ 
تازہ ترین