• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی مشینری نے خودہی راولپنڈی،اسلام آبادبندکردیا،بشریٰ قیصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر بشریٰ قیصر نے کہا کہ 2نومبر سے قبل حکومتی مشینری نے خود ہی راولپنڈی اسلام آباد بند کر دیا۔ حکومتی غنڈہ گردی اور پی ٹی اے کے کارکنوں کی گرفتاریاں ، خواتین ورکروں پر پولیس تشدد سے حکمرانوں کی بربریت بے نقاب ہوچکی ہے، ملک بھر میں کارکنوں کی گرفتاریوں سے حوصلے پست نہیں ہوسکتے کیونکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمرانہ جمہوریت کے دن گنے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین