• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمودالحسن کو جماعت اسلامی صوابی کا امیر منتخب کرلیاگیا

صوابی( نمائندہ جنگ ) محمودالحسن کو جماعت اسلامی صوابی کا امیر منتخب کرلیاگیا‘ صوابی میں جماعت اسلامی کے تمام ارکان کو خفیہ بیلٹ پیپرز جاری ہوئے جس پر ارکان نے آزادنہ رائے دہی کے ذریعے محمودالحسن کو بھاری اکثریت سے آئندہ دوسال کے لئے جماعت اسلامی ضلع صوابی کا امیر منتخب کیا ۔جماعت اسلامی ضلع صوابی کے سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ضلعی ترجمان ساجد بخاؔری نے کہا ہے کہ محمودالحسن جلد ہی ضلعی امیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے اور کارکنوں کو روڈ میپ دیں گے۔
تازہ ترین