• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اتوار کو اپنے پہلےدورے پر کوئٹہ پہنچے،صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ آج میں پہلی بار کوئٹہ آیا ہوں یہاں آنا میری بہت پرانی خواہش تھی مگر موقع نہیں مل رہا تھا،شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید شاہ نواز بھٹو اور شہید مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کے بعد بھی ہم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت جس کا ہمیںنا قابل بیان دکھ ہے مگر اُس کے بعد بھی ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا شہید بینظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ 2007میں پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی غرض سے جب شہید بینظیر بھٹو پاکستان آئی تھیں ۔پارٹی رہنمائوں اور سیکورٹی کے لوگوں کے تحفظات کے باوجود وہ نہ صرف کوئٹہ آئیں اور  انتخابہ مہم چلائی تھی بلکہ سڑک پر کھڑے ہو کر پھل بھی خریدے تھے۔
تازہ ترین