وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں صوابی سے اسلام آباد جانے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں شیلنگ کی گئی جس کے بعد کارکنوں نے کئی گاڑیاں نذر آتش کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کے قافلے نے حضرو پہنچ کرپولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس کے دوران ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور ان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہ آج اسلام آباد نہیں پہنچ سکے تو کل پہنچیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کا وقت ہے، کارکن انتظامیہ کو انگیج کریں، ہم راستہ بنائیں گے۔