وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور اگر پی ٹی آئی نے اسلام آباد بند کیا تو میں اس کا حصہ نہیں بنوں گا۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنے لیڈر سے ملنے اسلام آباد جا رہاہوں، جب تک میرا لیڈر کہے گا اسلام آباد میں رکوں گا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ وزیراعلیٰ ہیں، احتجاج کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیوں کر رہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک اینکر پر ہی بھڑک اٹھے اور انہوں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔