• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سن لے ظلم بربریت اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مولانا فضل الرحمن

سہنسہ( نمائندہ خصوصی) چیئرمین کشمیر کمیٹی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آزادی سے کم کوئی سمجھوتا قابل قبول نہیں کشمیریوں کا پاکستان غمخوار اور وکیل بھی ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنا ہمارا دینی ملی فرض بنتا ہے، عالمی حالات کچھ بھی ہوں زمینی حقائق اپنی جگہ پر مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہی حل ہو گا ،بھارت پاکستان پر الزام تراشی کر کے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کہ ناکام کوشش کر رہا ہے ،بھارت سن لے ظلم بربریت درندگی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کشمیریوں کے ساتھ ہمارے رشتے کبھی ختم نہیں ہوں گے، بھارت جو کہ جمہوریت کا دعویدار ہے کشمیریوں سے جینے کا حق بھی چھین لے رکھا ہے آزاد خطہ کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے  ،میگا پروجیکٹ دیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ ساجد نوابی کی قیادت میں ن لیگ آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس دوران حافظ محمد ساجد نوابی نے کہا کہ بابا ئے قوم نے جو نظریہ دیا تھا  نواز شریف اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھے اور راجہ فاروق حیدر نے بھی آزاد خطہ میں اسے عملی جامہ پہنا دیا ہے ۔ہم خطہ کی گورنمنٹ کو مالی وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے ترقیاتی پروگراموں کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے ۔یہ کشمیریوں پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا پیدائشی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان باعمل باکردار باہمت مثبت و تعمیری سوچ رکھنے والے شخص ہیں ن لیگ کی وجہ سے ان کو بھاری مینڈیٹ مل گیا مگر وسائل کی کمی آڑے آ رہی ہے۔خطہ کی عوام نے ن لیگی حکومت سے بہت ساری توقعات وابسطہ کر رکھی ہیں اگر وفاقی حکومت نے ہماری سرپرستی رہنمائی اور تعاون نہ کیاتو خطہ کی عوام کے خواب چکنہ چور ہو جائیں گے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن کے دوران راجہ فاروق حیدر خان نے جو عوام سے واعدے کیے ہیں انہیں پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اجتماعی مسائل اور میگا پروجیکٹ کے لیے وسائل کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آپ کے خیالات جذبات اورضروریات کا ہمیں پوری طرح احساس ہے آپ اپنا کام کاج جاری رکھیں۔ فنڈز مہیا کرنے کے لیے ہم نے پلاننگ کر رکھی ہے ن لیگی حکومت کی کارکردگی زمین پر نظر بھی آئے گی اور عوام مستفید بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا اقوام متحدہ اور یورپی ممالک مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں خواتین اور بچے بھی درندگی اور وحشیانہ کاروائیوں کا شکار ہو رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر ہر روز ریفرنڈم ہو رہا ہے گلی کوچوں محلوں اور گھروں تک آزادی کے نعرے بلند ہو رہے ہیں ۔بھارتی مظالم سے نہ کشمیری بلکہ پوری دنیانفرت کر رہی ہے آج سفارتی و ابلاغی محاذوں پر مسلہ کشمیر عالمی دنیا کے لیے توجہ کا مرکز بن چکا ہے پوری دنیا یہ جان چکی ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے ہماری حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت دستاویزی شکل میں اقوام متحدہ کو پیش کردیا ہے ۔اس موقع پر حافظ ساجد نوابی نے مولانا فضل الرحمن کو آزاد کشمیر سہنسہ آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وقت نکال کر آپ کے پاس میں ضرور آؤں گا۔
تازہ ترین