• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج اور فساد میں فرق ہونا چاہیے، مریم اورنگزیب

There A Difference Between Protest And Violence
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتجاج اور فساد میں فرق ہونا چاہیے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا وفاق پر چڑھائی نہ کریں، وفاق کی اکائی بنیں، اپنے ہی گھر پر دھاوا بولنا کہاں کی دانش مندی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن کسی بھی ناگہانی حادثے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی قیادت پر ہو گی۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان کو اللہ ہدایت دے کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم نہ کریں جس کا فائدہ ہمارے دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔

اپنے ہی گھر پر دھاوا بولنا کہاں کی دانش مندی ہے، یہ عمل کون سے جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
عمران خان کو چاہیے کہ کہ ملک کی تعمیر میں حصہ ڈالیں نہ کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کریں۔
تازہ ترین