راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں رہائشی و کمرشل تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ نے اکتوبر میں 30 غیرقانونی تعمیر کرنے والوں کو نوٹس جاری کئے ہیں ، ذرائع کے مطابق یہ ایسی تعمیرات ہیں جو سامنے آجاتی ہیں یا پھر انچارج کے متعلقہ ایریاز کے دورہ کے دوران یا پھر شہریوں کی طرف سے شکایات کی صورت میں پتہ چلنے پر نوٹس جاری کر دیئے جاتے ہیں اور پھر غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو نقشے جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے جبکہ ان کے علاوہ بھی بغیر نقشہ رہائشی و کمرشل تعمیرات کر لی جاتی ہیں جن کے بارے میں متعلقہ شعبہ کے پاس ریکارڈ ہی نہیں ہوتا، شہریوں کے مطابق اگر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائے تو نہ صرف کمرشلائزیشن فیسوں اور جرمانوں کی مد میں ادارے کو کروڑوں روپے حاصل ہو سکتے ہیں اور غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔