اسلام آباد(آن لائن)صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدہونے کے بعد تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں غیر قانونی طور پر مجمع لگانے ، شراب رکھنے اور اسلحہ برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آ رمیں دفعہ 144کی خلاف ورزی کے حوالے سے دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔یاد رہے گزشتہ پشاور سے بنی گالا آتے ہوئے راستے میں پولیس نے انکی گاڑی کی تلاشی لی جس پر گاڑی سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا تاہم علی امین گنڈا پور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔