پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جلسہ کرنا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے، ہماری جماعت نے احتجاج میں شرکت کرنا تھی، احتجاج ختم تو اب بس ۔
طاہر القادری کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اعلان اُن کا، سارے فیصلے اُن کے، وہ مجھے اعتماد میں کیوں لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم کل کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے،احتجاج ہوتا تو شرکت کرتے، جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔