• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)پنوعاقل کے نواحی گاؤں کے رہائشی گھنیو برادری کے افراد نے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین غلام علی اور غلام مصطفی گھنیونے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد نے انہیں بلا جواز تشدد کا نشانہ بناکر انہیں زخمی کردیا اور ہماری کپاس کی گاڑی بھی اپنے قبضے میں لے لی تھی لیکن گاؤں کے لوگوں کے آنے کے باعث ملزمان واپس چلے گئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین