بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپورڈویژن سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیراہتمام موک ایکسرسائز میں بھرپور طریقے سے شرکت کرےگی تا کہ شیخ راشدالمکتوم ایئرپورٹ پر کسی بھی ممکنہ حادثہ، کریش لینڈنگ یا دہشت گردی کی صورت میں بر وقت رسپانس لیا جائےیہ بات ڈویژنل ایمرجنسی آصف رحیم چنڑ نے ایئر پورٹ ٹرمینل پر اجلا س کے دوران بتائی۔اس موقع پرایئر پورٹ منیجرسید غضنفرعباس،سول ایوی ایشن، محکمہ پولیس، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس،سول ڈیفنس، سی ایم ایچ، آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان موجود تھے۔